۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے ایک روایت میں بعض افراد کے کاموں پر تعجب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن علیہ السلام:

عَـجِبْتُ لِمَنْ يَتَفَكَّـرُ فى مَـأْكُولِهِ كَيْـفَ لا يَتَفَـكَّـرُ فى مَعْـقُـولِهِ، فَيُجَنِّبُ بَطْنَهُ ما يُؤْذيهِ، وَ يُودِعُ صَدْرَهُ ما يُرْدِيهِ

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے فرمایا:

مجھے اس شخص پر تعجب ہے جو اپنے کھانے کے بارے میں تو سوچتا اور غور کرتا ہے لیکن اپنی دانشورانہ اور عقلی ضروریات پر غور و فکر نہیں کرتا۔ وہ اس چیز سے تو بچتا ہے جو اس کے معدہ کو تکلیف پہنچاتی ہے لیکن اپنے سینے اور دل کو انتہائی پست ترین چیزوں سے بھر لیتا ہے۔

بحارالانوار: ج ۱، ص ۲۱۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .